عمران خان نہایت توجہ سے سنو

عمران خان نہایت توجہ سے سنو !تمام اصحابِ رسول ﷺ ربِ ذوالجلال کا انتخاب ہیں۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے ازلی علم کی روشنی میں منتخب کیا۔

اللہ تعالی نے قرآنِ مجید میں ان پر راضی ہونے کا اپنی طرف سے قطعی اعلان کیا ہے۔

حضرت محمد نے ان کی جراءت و شجاعت،غیرت و حمیت اور ان کی وفا شعاری و جان نثاری پر مہر تصدیق لگائی ہے۔حدیث ِ مصطفیٰ میں واضح طورصحا بہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں معمولی تنقید سے بھی قطعی طور پر منع کیا گیا ہے۔رسول ِ اکرم نے صحابہ کرام کی محبت کو اپنی محبت قرار دیا ہے اوران سے بغض کو اپنی ذاتِ مقدس سے بغض قراردیا ہے۔نیز بعد والی اُمت پران کا ادب و احترام لازم کیا ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالی دینے والے کو ملعون قرار دیا ہے

عمران خان کا ایک ویڈیو کلپ مجھے سنایا گیاجس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں نہایت نازیبا الفاظ استعما ل کیے گئے ہیں۔عمران خان پر توبہ لازم ہےاور فوری طور پر اللہ تعالیٰ اور مسلمانوں سے معافی مانگنا ضروری ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.