جنت بھی گوارا ہے مگر میرے لئے لیے

ایک فکری غلطی

قوالی کے الفاظ ہیں۔ جنت بھی گوارا ہے مگر میرے لئے لیے ……………………. …..

یعنی جنت بھی گوارا ہے ۔ استغفراللہ۔

جیسے جنت تیرے پیچھے پیچھے پھر رہی ہے ۔

گوارا کرلیں گے۔ یعنی مجبورا قبول کر لیں گے ۔

حد ہوگئی ۔

کیا جنت کوئی ایسی چیز ہے جو ہمارے پیچھے پھر رہی ہے ۔اصل میں میں یہ ایک فکری غلطی ہے ۔

میرے ایک استاد صاحب کے پاس ان کا ایک سابقہ شاگرد آیا ۔ ان کی کیفیت کچھ اس طرح تھی جیسے کوئی اپنے کام کے حوالے سے سستی کا شکار ہو۔ جیسے سو جائے یا غفلت کی زندگی گزار رہا ہو۔

ان کے جانے کے بعد ہمارے استاد صاحب نے ہم سے یہ سوال پوچھا یہ بتاؤ اگر کوئی فلاں جماعت میں چلا جائے تو وہ جاگ پڑتا ہے اور ہمارے ساتھ ہو تو سویا رہتا ہے۔

اس کی کیا وجہ ہے۔

ہم نے غور کیا تو ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ہماری ایک فطری غلطی اس کی وجہ ہے کہ جس میں ہم یہ کہتے ہیں کہ جنت ہمارے پیچھے پیچھے پھرتی ہے۔

ایسا شخص کیا عمل کرے گا۔

اور جس کو یہ سمجھایا جائے کہ جنت کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے ۔ وہ فکر کرے گا۔

اصل میں یہ شعور کا فرق ہے ۔

ہمیں نعت خوانوں اور واعظین نے سلا دیا ہے غافل کر دیا ہے ۔ لوگو جاگو اور غفلت کے تاریک پردوں سے نکلو۔

خطبہ جمعہ 21 جون 2019

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.