نزول عیسیٰ و آمدِ امام مہدی

نزول عیسیٰ و آمدِ امام مہدی

عقیدہ :جب ساری دنیا میں کفر کا تسلط ہوگا تو تمام ابدال و اولیاء حرمین شریفین کو ہجرت کر جائیں گے اسوقت صرف وہیں اسلام ہوگا ۔ابدال طواف کعبہ کے دوران امام مہدی رضی اللہ عنہ کو پہچان لیں گے اور ان سے بیعت کی درخواست کریں گے وہ انکار کر دیں گے ،پھر غیب سے ندا آئے گی ،’’یہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ مہدی ہیں انکا حکم سنو اور اطاعت کرو ‘‘۔سب لوگ آپ کے دست مبارک پر بیعت کریں گے ،آپ مسلمانوں کو لیکر ملک شام تشریف لے جائیں گے ۔

جب دجال ساری دنیا گھوم کر ملک شام پہنچے گا اسوقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام جامع مسجد دمشق کے شرقی مینارہ پر نزول فرمائیں گے ،اس وقت نما زفجر کے لیے اقامت ہو چکی ہوگی ،آپ امام مہدی رضی اللہ عنہ کو امامت کا حکم دیں گے اور وہ نماز پڑھائیں دجال ملعون حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے سانس کی خوشبو سے پگھلنا شروع ہوگا جیسے پانی میں نمک گھلتا ہے جہاں تک آپ کی نظر جائے گی وہاں تک آپ کی خوشبو پہنچے گی ،دجال بھاگے گا آپ اس کا تعاقب فرمائیں گے اور اسے بیت المقدس کے قریب مقام لد میں قتل کردیں گے ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.