نظام خداوندی عدل یا مساوات (برابری)

نظام خداوندی عدل یا مساوات (برابری) ؟

آجکل ہر دوسرا بندہ مساوات کا درس دیتا نظر آتا ہے، عورت کہتی ہے مجھے مرد کی برابری چاہیے، بعض مرد بھی برابری کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیتے ہیں…

حالانکہ مقصد سب جانتے ہیں….

اگر واقعی برابری کی سوچ میں سچا ہوتا، تو اگر عورت کو چڈی پہناتا، تو خود بھی اسی کی برابری کا لباس پہنتا….

مگر نہیں نہیں صرف لذت نفس کے لیے عورت کو بے لباس کرتا ہے اور خود باوقار لباس پہنتا ہے….

میں نے سوچا

چلو آج مساوات پر عملی مظاہرہ کر کے دیکھتے ہیں…

بیگم آٹا گوند رہی تھی میں نے کہا نمک اور آٹا دونوں برابر ڈالو وہ میری بات کو ٹال نہ سکی، بمشکل روٹی بنا کر سامنے رکھی بیگم کہنے لگی کھائیے، مگر ایک لقمہ بھی زبان پر نہیں رکھا گیا….. توبہ نمکین نہیں، نمکن کی کان……

بیگم کہنے لگی مساوات نہیں عدل چاہیے عدل کا تقاضا یہ ہے کہ جتنی ضرورت ہے اتنا نمک ڈالیے……

میں نے کہا اچھا آج بریانی میں خود بناتا ہوں بیگم صاحبہ خوش ہوگئیں…..

یہ بھی مساوات کا تقاضا ہے…..

میں نے گوشت، چاول، نمک، مرچ، مصالحہ، سب برابری کی بنیاد پر ڈالا……

کیوں کہ درسِ مساوات تھا…

ساری فیملی کہنے لگی آج زندگی میں پہلی بار کوئی کام کیا تھا وہ تو ڈھنگ سے کر لیتے،

میں نے کہا آپ کو برا کیوں لگا میں نے تو مساوات پر عمل کیا ہے…..

بیگم صاحبہ کہنے لگیں ہر جگہ برابری نہیں چلتی بلکہ عدل سے کام چلتا ہے، جس کی جہاں جتنی ضرورت ہے اتنی ہی چیز ہونی چاہیے، ہر جگہ برابری نہیں

تو میں نے کہا معاشرے کی عورتوں کو سمجھاؤ کہ اللہ نے نظام عدل بنایا ہے نظام مساوات نہیں…

مساوات ہوتی تو یا سارے گورے ہوتے یا سارے کالے

مساوات ہوتی تو مرد بھی بچے پیدا کرتے….

مساوات ہوتی تو باپ کے مر جانے پہ دادا اور پوتے کو وراثت میں برابر حصہ ملتا……..

نہیں مگر مرنے والے کے باپ کو حصہ کم ملا بیٹے کو زیادہ، حالانکہ عزت تو باپ کی زیادہ ہے…..

کیونکہ اللہ حکم دیتا ہے….

اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَ الۡاِحۡسَانِ وَ اِیۡتَآیِٔ ذِی الۡقُرۡبٰی وَ یَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ

بیشک اللہ حکم فرماتا ہے انصاف اور نیکی اور رشتہ داروں کے دینے کا اور منع فرماتا بےحیائی اور برُی بات سے………

نظام عدل فرض ہے، اور مساوات اختیاری…..

اس لیے فرض کی فکر کیجئے

تحریر : ۔۔۔ محمد یعقوب نقشبندی اٹلی

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.