دوبارہ اٹھایا جائے گا

عقیدہ :دنیا میں جو روح جس جسم کے ساتھ تھی اس روح کا حشر اسی جسم میں ہوگا ،جسم کے اجزاء اگر چہ خاک یاراکھ ہوگئے ہوں یا مختلف جانوروں کی غذا بن چکے ہوں پھر بھی اللہ تعالیٰ ان سب اجزاء کو جمع فرما کر قیامت میں زندہ کرے گا ،ارشاد باری تعالیٰ ہے ،’’بولا ایسا کون ہے کہ ہڈیوں کو زندہ کرے جب وہ بالکل گل گئیں ؟تم فرماؤ ،انہیں وہ زندہ کرے گا جس نے پہلی بارانہیں بنایا اور اسے ہر پیدائش کاعلم ہے ‘‘۔(یٰس :۷۸،۷۹،کنزالایمان )