میں نے مفتی منیب الرحمن صاحب کے متعلق بعض ناہنجاروں کے کمینٹس پڑھے ، جو انتہائی دل آزار تھے ؛ تو ضروری سمجھا کہ اِنھیں کچھ سمجھاؤں ۔

آپ احباب سب سے پہلےقبلہ مفتی صاحب کا موقف ملاحظہ کریں :

اینکر سوال کرتا ہے :

کیا یزید نے براہِ راست امام عالی مقام کو قتل کرنے کا حکم دیا ؟

جس پرمفتی صاحب کہتے ہیں:

” میرے پاس تاریخ کے جوشواہد ہیں ان میں ایسی کوئی صریح عبارت نہیں ہے کہ یزید نے کسی کو مامور کیا ہو کہ امام حسین ، عالی مقام رضی اللہ عنہ کو معاذاللہ قتل کردو ۔

یہ ضرور ہے کہ اُن کا راستہ روکنے کاحکم دیا ، یہ ضرور ہے کہ اُن پر اُن لوگوں نے مظالم ڈھائے اور تاریخِ انسانیت کے سب سے بڑے مظالم میدان کرب و بلا میں ڈھائے گئے ۔

لیکن کوئی یہ کہے کہ بِالتَّعْیِین قتلِ حسین کا حکم ( یزید نے ) دیا تھا تو میرے پاس ایسے کوئی تاریخی شواہدنہیں ہیں “

مفتی ہونے کے ناطے ، قبلہ مفتی صاحب نے اپنے علم وفہم کے مطابق درست جواب دیا ، کیوں کہ مفتی کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ صرف وہی بات کہے جسے وہ جانتا ہو ، اٹکل پچو سے کام نہ لے ۔

اب اگر اس پر کسی کو اعتراض تھا تو اُسے چاہیے تھا روایات صحیحہ سے ثابت کرتا کہ یزید نے ہی بالتعیین قتل کا حکم جاری کیا تھا ، تاکہ مفتی صاحب رجوع کرلیتے ۔

لیکن یہ کیسی دہشت گردی ہے کہ مفتی صاحب کی ذات پر جارحانہ حملے شروع کردیے گئے ہیں اور انھیں یزیدی و خارجی تک قرار دیا جارہا ہے ۔ معاذاللہ ثم معاذاللہ !

حالاں کہ جو بات مفتی صاحب نے کہی ہے ، یہی بات امام غزالی رحمہ اللہ نے احیاءالعلوم میں لکھی ہے اور اِسے ہی اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ نے ذیل المدعا میں نقل کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو کیا یہ ظلم نہیں کہ:

ایک بات کہنے کے باوجود امام غزالی حُجة الاسلام رہیں ، اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملت رہیں ، اور مفتی صاحب یزیدی ہوجائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

سبائیو! تمھاری دہشت گردی سے اب ہمارے وہ مُعَمَّر علما بھی محفوظ نہیں رہے جنھوں نے آنکھ کھولی تو رسول اللہ کے اہل بیت پاک کی شانیں سنیں ، اور آنکھ بند ہونے تک مناقبِ اہل بیت بیان کرتے رہیں گے ۔

اگر تم میں غیرت نام کی کوئی چیز ہے تو ہمارے علما کے بجائے اپنا رُخ کفایت اللہ سنابلی وغیرہ یزیدیوں کی طرف پھیرو ، جنھوں نے کھلے عام یزید کے دفاع میں کتابیں لکھی ہیں ، اور لکھ رہے ہیں ؛ تقریریں کی ہیں ، اور کررہے ہیں ۔

اُن کے سامنے تو تم بھیگی بلی بنے ہوئے ہو اورسچے محبان اہل بیت علما پر پاگل کتوں کی طرح بھونکے جارہے ہو ۔

تم وہ کوفی ہو جن کی زبانیں امامِ عالی مقام کے ساتھ ہیں لیکن دل ہر یزید وقت کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

ہزار لعنتیں ہوں اُن یزیدیوں پر جن بدبختوں نے امام حسین کو شہید کیا ، اُن پر ظلم ڈھائے ۔

اور سیکڑوں لعنتیں ہوں اُن سیاہ بختوں پر جو امام حسین کے غلاموں کو یزیدیوں سے ملا رہے ہیں ۔

لقمان شاہد

25/9/19