نماز کے مستحبّات

٭ جس کا کرنا بہت اچھا ہے اور کرنے والا اجرو ثواب پائے گا ۔

٭ مستحبات ادا کرنے سے نماز اکمل و مقبول ہوگی۔

٭ مستحب کو ترک کرنے پر کسی قسم کا عذاب و عتاب مطلق نہیں لیکن پھر بھی حتی الامکان اس کو ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ نماز کے ثواب میں اضافہ ہو۔

٭ نماز میں حسب ذیل مستحبات ہیں:-

کس رکن سے تعلق ہے

مستحب کی تفصیل

نمبر

نیت

عربی زبان میں نیت کرنا

۱

تکبیر تحریمہ

مرد تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ کپڑے سے باہر نکالے ۔ عورت ہاتھ باہر نہ نکالے ۔

۲

عام

بلاحائل زمین پر سجدہ کرنا یعنی مصلیٰ یا کسی کپڑے یا چٹائی پر نماز پڑھنے کے بجائے زمین پر نماز پڑھنا۔

۳

قیام

حالتِ قیام میں سجدہ کی جگہ کی طرف نظر رکھنا۔

۴

قرأت

سورہ ٔ فاتحہ کے بعد کسی سورت کو شروع سے پڑھتے وقت تسمیہ پڑھنا۔

۵

؍؍ ؍؍

پہلی رکعت کی قرأت دوسری رکعت کی قرأت سے قدرے زیادہ ہو۔

۶

قیام

جب مکبّر’’ حی علی الفلاح‘‘ کہے تو امام و مقتدی سب کاکھڑا ہونا۔

۷

؍؍ ؍؍

’’ قد قامت الصلوۃ‘‘ پر امام نماز شروع کرسکتا ہے لیکن اقامت پوری ہونے کے بعد شروع کرے ۔

۸

؍؍ ؍؍

مقتدی کا امام کے ساتھ نماز شروع کرنا۔

۹

عام

جہاں تک ہوسکے کھانسی کو دفع کرنا۔

۱۰

عام

جماہی آئے تو اسے دفع کرنا۔(ذیل میںنوٹ ملاحظہ فرمائیں)

۱۱

رکوع

رکوع میں تین مرتبہ سے زیادہ کم از کم پانچ بار ’’ سبحان ربی العظیم ‘‘ پڑھنا۔

۱۲

رکوع

رکوع میں پشت قدم پر نظر رکھنا۔

۱۳

سجدہ

سجدہ میں تین مرتبہ سے زیادہ کم از کم پانچ مرتبہ ’’ سبحان ربی الاعلیٰ‘‘ پڑھنا۔

۱۴

؍؍ ؍؍

سجدہ میںناک کی طرف نظر رکھنا۔

۱۵

جلسہ

دونوں سجدوں کے درمیان ’’ اللہم اغفرلی‘‘ کہنا۔

۱۶

قعدہ

جس قعدہ میں درود پڑھنے کا حکم ہے اس میں ’’ درود ابراہیمی ‘‘ پڑھنا۔

۱۷

؍؍ ؍؍

درود شریف میں حضور اقدس ﷺاور حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نام کے آگے ’’ سیدنا‘‘ کہنا۔

۱۸

؍؍ ؍؍

قعدہ میں گود کی طرف نظر رکھنا۔

۱۹

خروج بصنعہ

پہلے سلام میں دائیں شانہ اور دوسرے سلا م میں بائیں شانہ کی طرف نظر کرنا۔

۲۰

؍؍ ؍؍

جس جگہ فرض پڑھے ہوں اس جگہ سے ہٹ کر سنت پڑھنا۔

۲۱

جماہی روکنے کا مجرب طریقہ

جماہی روکنے کے لئے منہ بند کرلینا چاہئے ۔ اگر منہ بند کرنے سے بھی جماہی نہ رکے تو ہونٹ کو دانت کے نیچے دبانا چاہئے اور اگر اس طریقہ سے بھی نہ رکے تو اگر حالتِ قیام میں ہے تو داہنے ہاتھ کی پشت سے منہ ڈھانک لے اور قیام کے علاوہ کی حالت میں بائیں ہاتھ کی پشت سے منہ ڈھانک لے ۔اورجماہی روکنے کا مجرب طریقہ یہ ہے کہ دل میںیہ خیال کرے کہ انبیاء کرام اور خصوصاً حضور اقدس (صلوۃ اللہ و سلامہ علیہ و علیہم) کو جماہی نہیں آتی تھی ۔ یہ خیال کرتے ہی انشاء اللہ جماہی رک جائے گی ۔