میزان کا بیان

عقیدہ :میزان حق ہے یہ ایک ترازو ہے جس پر لوگوں کے نیک و بداعمال تو لے جائیں گے ارشاد باری تعالیٰ ہے ،’’اور دن تول ضرور ہونی ہے تو جن کے پلے بھاری ہوئے وہی مراد کو پہنچے ،اور جن کے پلے ہلکے ہوئے تو وہی ہیں جنہوں نے اپنی جان گھاٹے میں ڈالی ‘‘۔(الا عراف :۸،۹،کنزالایمان )نیکی کا پلہ بھاری ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ پلہ اوپر کو اٹھے جبکہ دنیا میں بھاری پلہ نیچے کو جھکتا ہے ۔