حوض کوثر کا بیان

عقیدہ :حوضِ کوثر حق ہے جو نبی کریم ﷺ کو عطا فرمایا گیا ،ایک حوض میدان حشرمیں اور دوسرا جنت میں ہے اور دونوں کا نام کوثر ہے کیونکہ دونوں کا منبع ایک ہی ہے ۔حوض کوثر کی مسافت ایک ماہ کی راہ ہے ،اسکے چاروں کناروں پر موتیوں کے خیمے ہیں ،اسکی مٹی نہایت خوشبودار مشک کی ہے ،اسکا پانی دودھ سے زیادہ سفید ،شہد سے زیادہ میٹھا اور مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے ،جو اس کا پانی پئے گا وہ کبھی بھی پیا سانہ ہوگا ۔(مسلم،بخاری )