*❁ * رب کی وارننگ* ❁*

🔏 وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۚ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا . ( سورة الإسراء 36)

📌یعنی تمہیں جس بھی شی کا علم نہیں اس کی اتباع نہ کرو ( اس کو like اور share نہ کرو ، فقیر خالد محمود ) ، بلکہ جو کہنا / کرنا چاہ رہے ہو پہلے خود اس کی تحقیق کرو / اس کو اپنے پاس ثابت کرو ۔ پھر آگے پھیلاؤ ، یہ ہر گز نہ سوچو کہ بات آئی گئی ہو جائے گی نہ آپ کے حق میں نہ آپ کے خلاف ، نہ کوئی پڑتال نہ کوئی باز پرس ، { إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا }

ذرا شک بھی نہ رہے جو سنا ، دیکھا ، دل میں ٹھانا سب کے تم صرف تم خود ذمہ دار ہو اور ان کے متعلق تفتیش و پوچھ گچھ بھی لازمی ہو گی

📌 فقیر خالد محمود آپ سے التماس گذار ہے کہ ذرا یہ تو سوچ کے بتائیں کہ

جس بندے کو پتہ ہے کہ بالآخر اس نے اپنے کیئے ، کہے اور عزم مصمم کا حساب کسی بندے بشر کو نہیں بلکہ کائنات کے خالق و رب کو دینا ہے اسے اپنی اس پیشی کے لیئے کیا فکر ہونا ضروری ہے ؟ کیسی تیاری کرنا چاہیئے ؟ اور جن اعضاء کے بارے میں باز پرس کا بتایا گیا ہو ، ان سے کیا کام لینا چاہئیں ؟

🌹 فقیر خالد محمود اس کے والدین اور جمیع اہل خانہ کے لیئے دعائیں فرما دیں ۔