اس پوسٹ کو غور سے پڑھنے کی التجا ھے

نماز کیا ھے ۔

سیدنا حضرت عيسى عليه السلام شیر خوار ہیں ، پنگھوڑے میں ہیں اور اپنے بارے میں جو ارشاد فرماتے ہیں اس میں (وأوصاني بالصلاة) بھی ھے یعنی میرے رب نے مجھے نماز کی وصیت فرمائی ھے

🌼🌼🌼

سیدنا حضرت إبراهيمُ عليه السلام اپنے اہل و ننگے اسماعیل کو لق و دق بے آب و گیاہ صحرا میں چھوڑ جاتے ہوئے اپنے رب سے عرض کناں ہیں :

“ربنا إني أسكنت من ذريتي بواد غير ذي زرع عند بيتك المحرم ربنا ليقيموا الصلاة”

اے ہمارے رب میں اپنی کچھ اولاد اس بنجر وادی میں تیرے محترم گھر کے پاس صرف اس لئے چھوڑ کے جا رھا ہوں تا کہ یہ نماز قائم کریں

🌼🌼🌼

سیدنا حضرت موسى عليه السلام ایک مقررہ وقت اور جگہ پر ایک وعدہ پورا کرنے کے لیئے آتے ہیں اس وعدہ اور بلاوے کی عظمت کسی انسانی تصور میں شاید ہی آ سکے ۔ ایسے تقدس مآب ماحول میں حضرت سیدنا موسی کو ندا آتی ھے

“إنني أنا الله لا إله إلا أنا فـاعبدني..

وأقم الصلاة لذكري”

بلا شک و شبہ میں، میں ہی اللہ ہوں ۔ نہیں کوئی معبود مگر صرف میں، تو میری عبادت کرو اور میرے ذکر کے لئے نماز قائم کریں

بظاہر دو حکم دیئے جا تھے ہیں لیکن حقیقت میں متحد ۔

🌼🌼🌼

قرآن مجید میں تذكره هے اس وحی ربانی کا جو دو رسولوں حضرات موسی و ھارون على نبينا و عليهما الصلوة و السلام کی طرف کی گئی

“وأوحينا إلى موسى وأخيه أن تبوَّءا لقومكما بمصر بيوتًا

واجعلوا بيوتكم قبلةً وأقيموا الصلاة”!

مصر میں اپنی قوم بنی اسرائیل کا رہائشی علاقہ بنائیں ۔ اپنے گھروں کو قبلہ سمت کریں اور سب کے سب نماز کو قائم کریں

🌼🌼🌼

سیدنا حضرت زكريا عليه السلام بڑھاپے کی انتہا کو پہنچے ہوئے ہیں بچہ عطا ہونے کی خوشخبری ملتی ھے تو اس وقت جبکہ محراب میں نماز میں کھڑے ہیں

“فنادته الملائكة وهو قائمٌ يصلي في المحراب”قائمٌ يصلي

🌼🌼🌼

ہمارے رسول جو کل عالمی کے لئے رحمت ہیں ۔ آپ حضرت کو جب کفار قریش نے خندق کی کھدائی میں ایسا مشغول کیا کہ نماز عصر کا وقت نکل گیا تو رسول الله ﷺ نے ان کے لئے جو رونگٹے کھڑے کر کے رکھ دینے والے سخت ترین کلمات اپنے رب کی بارگاہ میں بطور دعا عرض کئے

“ملأ الله قبورهم وبيوتهم نارًا كما شغلونا عن الصلاة”!

اللہ ان کی قبریں بھی اور گھر بھی آگ سے بھر دے کہ ان بدبختوں نے ہمیں نماز سے مشغول کئے رکھا

قاری محترم ۔ غور فرمائیں اللہ کے رسول میدان جھاد میں مسلمانوں اور ان کے ملک کے دفاع جیسے مقدس مشن میں ہونے کی وجہ سے بر وقت نماز ادا نہیں کر سکے اور الفاظ دعا پر پھر غور فرمائیں ۔ دنیا ، قبر اور آخرت میں سے کچھ بچا ھے کیا ؟

🌼🌼

نبينا و سیدنا حضرت محمد مصطفی صَلی الله عليه وسلم کی وصال سے پہلے کی وصیت ہے

الصلاة الصلاة الصلاة “

🌼🌼🌼

پورے قرآن مجید میں متعدد اور متنوع عبادات کا ذکر ھے لیکن ہر ایک کے ساتھ ھے

الصلاة الصلاة الصلاة….

🌼🌼🌼