موت کو ذبح کردیا جائیگا

عقیدہ :جب سب جنتی جنت میں داخل ہوجائیں گے اور جہنم میں صرف وہی رہ جائیں گے جنہیں ہمیشہ اس میں رہنا ہے اس وقت جنت و دوزخ کے درمیان موت کو دنبے کی صورت میں لایا جائے گا اوراہل جنت و اہل جہنم کو پکار کر پوچھا جائے گا ،کیا اسے پہنچانتے ہو ؟سب کہیں گے ،ہاں یہ موت ہے ۔پھر اسے ذبح کردیا جائے گا اور اعلان ہو گا ،اے اہل جنت !تم یہاں ہمیشہ رہوگے ،اب موت نہ آئے گی اور اے اہل دوزخ !تم بھی یہاں ہمیشہ رہوگے اب کسی کو موت نہ آئے گی ۔اس سے اہل جنت کی خوشی اور اہل جہنم کے غم میں شدید اضافہ ہوجائے گا ۔