حدیث نمبر :599

روایت ہے زیدابن ثابت سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نمازظہردوپہری میں پڑھتے تھے ۱؎ اورحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پہ کوئی نماز اس سے زیادہ دشوار نہ تھی تب یہ آیت اتری کہ ساری نمازوں پرخصوصًادرمیانی نماز پرپابندی کروفرمایا اس سے پہلے دونمازیں ہیں اوراس کے بعد بھی دونمازیں۲؎ (احمدوابوداؤد)

شرح

۱؎ یعنی جاڑوں میں اورگرمیوں میں پڑھتے ہوں تو کبھی کبھی بیان جواز کے لئے،کیونکہ گزشتہ احادیث میں گزر چکا کہ حضورسردیوں میں ظہر جلدی پڑھتے تھے اورگرمیوں میں دیرسے۔

۲؎ اس سے معلوم ہوا کہ “نمازوسطی”ظہرکی نمازہے یہ بھی ایک قول ہے،غالبًا حضرت ثابت یہ اپنے اجتہاد سے فرمارہے ہیں یعنی دن اور رات کی ایک ایک نمازظہر سے پہلے ہے عشاءوفجر،اور ایک ایک نمازظہر کے بعدعصرومغرب۔