امام احمد رضا اور ختم نبوت

ختم نبوت :۔ ختم نبوت کے عقیدہ کے خلاف شورش شروع ہوئی اور مرزا کاذب نے جب اپنی جعلی نبوت منوانے کی سرتوڑ کوشش کی تو امام احمد رضا نے پے درپے چار کتابیں لکھیں ۔ اور مسئلہ ختم نبوت ایمانی ایقانی اذعانی اجماعی ضروری دینی پر اپنی ایک علیحدہ مستقل جلیل القدر تصنیف ’’ جزاء اللہ عدوہ بابائہ ختم النبوۃ ‘‘ میں تحقیق انیق اور علم وعرفان کے ایسے دریا بہائے کہ جسکی نظیر شاید وباید ۔

غرض کہ عقائد واعمال ہوں یا رسوم اسلام ، ہر میدان میں انہوں نے اپنے اشہب قلم کو مہیز لگائی اور احیائے علوم دین وتجدید شرع مبین فرمائی ۔

اللہ تعالیٰ نے آپ کو مجدد وقت بنایا تھا جسکا ظہورآخر وقت تک رہا اور آج بھی انکی قلمی خدمات صفحۂ قرطاس پر ثبت ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہیں ۔

اللہ عدوہ بابائہ ختم النبوۃ

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.