جمعہ کی تیسری شرط :-وقت ظہر

مسئلہ: جمعہ کے خطبہ اور نماز کے لئے وقت ظہر ہونا شرط ہے ۔ اگر ظہر کا وقت شروع ہونے سے پہلے خطبہ پڑھ لیا تو خطبہ نہ ہوا اور جب خطبہ نہ ہوا تو جمعہ نہ ہوا ۔ ( عامہ ٔ کتب)

مسئلہ: اگر جمعہ کی نماز میں اتنی تاخیر کی کہ وقت ظہر نکل گیا اگرچہ التحیات پڑھ لینے کے بعد اور سلام پھیرنے سے پہلے عصر کا وقت داخل ہوگیا تو جمعہ باطل ہوگیا اور ظہر کی قضا پڑھنی ہوگی۔ (بہار شریعت )