جناب احمد رضا خاں صاحب کے متعلق ”پراپیگنڈہ“

جناب احمد رضا خاں صاحب

جناب احمد رضا خاں صاحب کے متعلق ”پراپیگنڈہ“ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے بدعت و شرک سکھایا، رضا خانی فرقہ بنایا، انگریز کا ایجنٹ، قادیانی، شیعہ وغیرہ تھے۔ بہت سی کتابیں دیوبندی اور اہلحدیث علماء نے اُن کے خلاف لکھیں۔ یہ جھوٹ کا بازار گرم کیوں کیا گیا؟ آخر کیوں؟

سیاست: 1924میں مُلک حجاز پر آل سعود نے قبضہ کیا اور اس کا نام سعودی عرب رکھ دیا۔ سعودی حکومت میں مذہبی اجارہ داری جناب محمد بن عبدالوہاب صاحب کے ماننے والوں کی ہے حالانکہ اُس سے پہلے حرمین شریفین پر اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) متفقہ طور پر ساری دُنیا سے جو مسلمان حج پر آتے اُن کے مسائل سُن کر فتاوی دیتے۔

فتاوی: ہر مذہبی مسلمان اور عام عوام کو دعوت ہے کہ وہ امام کعبہ یا مکہ و مدینہ منورہ میں بیٹھے ہوئے مفتیان عظام سے تحریری فتوی لا کر دکھائیں مگر کبھی نہیں لا سکتے کیونکہ وہ تحریری فتوی نہیں دیں گے اورتحریری فتوی لینے کے لئے کسی اور ادارے بھیج دیں گے۔

مدد: سعودی عرب کے مفتیان عظام سے ایک فتوی لینے میں دیوبندی اور اہلحدیث حضرات کی مددچاہئے کہ جناب محمد بن عبدالوہاب صاحب کو ”خارجی“ کہنے والوں کے بارے میں کیا رائے ہے اورمحمد بن عبدالوہاب نے اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کو کن وجوہات کی بنا پر بدعتی و مشر ک کہا؟

حقیقیت: جناب احمد رضا خاں صاحب بہت بڑے اہلسنت عالم تھے اور تُرک حکومت کے دور میں اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) ان کی قدر کرتے تھے۔ اسلئے دیوبندی علماء سے پوچھ لیں:

1۔کیاجناب احمد رضا خاں صاحب نے کوئی نیا مسلک یا نیا فرقہ(رضا خانی) وغیرہ بنایا تو اُس کے عقائد اہلسنت کے خلاف ہیں تو وہ عقائد انہوں نے کس کتاب میں واضح طور پر لکھے ہیں؟

2۔ 1921ء میں جناب احمد رضا خاں صاحب کی وفات ہو جاتی ہے تو کیا اُن کے عقائد یا کسی کتاب کی عبارت پر اُن کی زندگی میں حرمین شریفین کے اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) یا دیگر دیوبندی علماء نے کُفر کا فتوی دیا، اگر نہیں تو فتوی کے بغیر گستاخیوں کا پراپیگنڈہ کس کے کہنے پر کیا؟ بُہتان کی سزا کیا دیوبندی علماء کرام پر لگتی ہے یا نہیں؟

3۔ جناب احمد رضا خاں صاحب شیعہ تھے تو انہوں نے تبرائی رافضیوں کا رد بلیغ (فتاوی رضویہ جلد، 14صفحہ249) کیوں لکھا؟

4۔ جناب احمد رضا خاں صاحب قادیانی تھے تو اُنہوں نے رسالہ”قادیانی مرتد پر قہرِ خداوندی“ (فتاوی رضویہ جلد15صفحہ595) اور دوسرا رسالہ”قادیانی مرتد پر اللہ تعالی کی شمشیر براں“(فتاوی رضویہ جلد 15صفحہ611) کیوں لکھا؟

5۔ فتاوی رضویہ جلد نمبر 14صفحہ 105پر یہ فتوی دیا کہ”اس بات کا ثبوت کہ ہندوستان دار الاسلام ہے“ تو کیا یہ ثبوت اُن کو انگریزوں کا ایجنٹ بنانے کے لئے کافی ہے حالانکہ انگریزی لباس پہن کر اپنے فتاوی رضویہ میں نماز کو جائز قرار نہیں دیتے تھے؟

کُفریہ عبارات: جناب احمد رضا خاں صاحب نے دیوبندی علماء کی چار عبارتوں پر گرفت کی اور کہا کہ یہ عبارتیں حضورﷺ کی شان میں گستاخی ہیں اور یہی عبارتیں انہوں نے 1905میں اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کے سامنے رکھیں تو انہوں نے بھی دیوبندی علماء کو کافر قرار دیا۔

دجل و فریب: دیوبندی کہتے ہیں کہ جناب احمد رضا خاں صاحب نے دجل و فریب سے اہلسنت علماء کرام سے فتاوی لئے حالانکہ دجل و فریب دیوبندی علماء کا یہ ہے کہ کُفریہ عبارتوں پر سیاست بھی کر رہے ہیں، آل وہاب سے ملکر جن دیوبندی علماء پر کُفر کے فتاوی لگے اُن کو بدعتی و مُشرک بھی بنا رہے ہیں، خود کو اہلسنت بھی کہتے ہیں اور اپنی عوام کو وہابی بنا رہے ہیں، آل وہاب سے ملکر اہلسنت علماء کو حاضر ناظر، مُختارِ کُل، نوروبشر، عالم الغیب پر مُشرک بھی بنا رہے ہیں۔ عبارتیں کُفریہ ہیں اور پراپیگنڈہ جھوٹا ہے۔

عرب: عرب کے اندر اس وقت معاشی اور معاشرتی طور پر ہر مسلمان قید ہے۔ آپ عرب میں سیاسی پناہ نہیں لے سکتے، کفیل کے بغیر گذارہ نہیں کر سکتے۔ عرب کی یہود وہنودونصاری کی طرف رُحجان اُس کی سیاسی و معاشی مجبوری ہے۔ دیوبندی اور اہلحدیث کو اُس وقت سے ڈرنا چاہئے جب عرب یہود و نصاری کا ساتھ دے گا اور عرب کے مفتی بھی آل سعود کا ساتھ دیں گے، اُس وقت دیوبندی اور اہلحدیث علماء کا کردار واضح ہو جائے گا مگر اُن کو اہلسنت عقائد میں ہی پناہ ملے گی۔اسلئے ابھی سے دعوت غور و فکر ہے کہ توبہ کر کے اہلسنت عقائد پر آ جائیں۔

دُکھ: اصل مسئلہ یہی ہے کہ اہلسنت علماء کرام کو ساری دُنیا میں آل وہاب نے بدنام کیا ہے تاکہ ہر مسلمان مذہبی انتشار کا شکار ہو جائے اور کسی کو بھی دین کی سمجھ نہ آئے۔ دیوبندی، محمدی، سلفی، توحیدی، اور اہلحدیث علماء جو امام کعبہ کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تو پاکستان میں ساری جماعتیں امام کعبہ کے عقائد اور اعمال پر متفق ہو کر اکٹھی ہو کر دکھائیں مگر مر جائیں گے اکٹھی نہیں ہوں گی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.