نماز میں تثویب نہ کرو

حدیث نمبر :607

روایت ہے حضرت بلال سے فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فجرکی نماز کے علاوہ کسی نماز میں تثویب نہ کرو ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی کہتے ہیں کہ محدثین کے نزدیک ابو اسرائیل راوی قوی نہیں۲؎

شرح

۱؎ یعنی”اَلصَّلوٰۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ”کسی اذان میں نہ کہو،حضرت علی مرتضیٰ نے ایک مؤذن کویہ کہتے سناتو فرمایا کہ اس بدعتی کو مسجدسے نکال دو۔

۲؎ مرقاۃ نے فرمایا کہ یہ رافضی تھا،صحابہ کرام خصوصًا حضرت عثمان کا بہت دشمن تھا۔خیال رہے کہ علماءاس داخلی تثویب کومکروہ جانتے ہیں مگر اس ضعیف حدیث کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگرصحیح احادیث کی وجہ سے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.