جس نے یہ راستہ چھوڑا وہ گم راہ ، بدعتی یا کافر
sulemansubhani نے Sunday، 13 October 2019 کو شائع کیا.
ہم صحابہ کرام علیھم الرضوان کی تعظیم و تکریم کو واجب سمجھتے ہیں ، اور اُن پر طعن تشنیع کو حرام قرار دیتے ہیں ۔
اُن کے باہمی جھگڑوں میں خاموشی اختیار کرتے ہیں ، کیوں کہ یہ اجتہاد کی بِنا پر تھے ۔
یہی سارے اہلِ حق کا مذہب ہے ، جو کہ اہلِ سنت و جماعت ہیں ؛ جن میں صحابہ ، تابعین اور ائمہ مجتہدین ہیں ۔
” جس نے یہ راستہ چھوڑا وہ گم راہ ، بدعتی یا کافر ہے ۔ “
( مجموعة رسائل ابن عابدین ، ج 1 ، ص 357 ، ط عالم الکتب )
علامہ ابن عابدین حنفی رحمہ اللہ نے بات ہی ختم کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب ہمارے لیے یہ سمجھنا بہت آسان ہوگیا کہ:
حضرت علی ، سیدہ عائشہ ، حضرت طلحہ ، حضرت زبیر ، حضرت معاویہ ، حضرت عمرو بن العاص ، حضرت مغیرہ بن شعبہ وغیرہ اصحاب رسول رضی اللہ عنھم کے باہمی نزاع کی وجہ سے اُن پر طعن کرنے والا گمراہ ، بدعتی ہے یا کافر ؛ اہل حق اہل سنت وجماعت ایسا کام نہیں کرتے ۔
✍لقمان شاہد
12/10/19
ٹیگز:-
لقمان شاہد