حیات مصطفیٰ ﷺ کے چند اہم واقعات ایک نظر میں

نمبر شمار اہم واقعا ت تاریخ

۱ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات ولادت مصطفیٰ ﷺ سے ۶؍ماہ قبل بنو عدی بن نجار میں

۲ حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات حضورﷺ کی عمر مبارک جب ۶؍سال کی ہوئی۔

۳ حضرت عبد المطلب کی وفات عمر مبارک جب ۸؍سال ہوئی۔

۴ شام کا پہلا سفر۱۲؍سال کی عمر میں۔

۵ جنگ فجار میں شرکت۱۴؍ سال کی عمر میں ۔

۶ حلف الفضول حربِ فجار سے واپسی کے بعد۔

۷ شام کا دوسرا سفر۲۵؍سال کی عمر میں۔

۸ اہل مکہ نے آپ کوصادق وامین کا لقب دیا۲۵؍سال کی عمرشریف کے بعد۔

۹ نسطورا راہب کا واقعہ شہر بصرہ میں شام کے دوسرے سفر میں۔

۱۰ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح ۲۵؍سال کی عمرشریف میں۔

۱۱ تعمیر کعبہ کے موقع پر حجر اسود کا مسئلہ ۳۵؍ سال کی عمر میں۔

۱۲ غار حرا میں صبح وشام عبادت ۳۷؍ سال کی عمر شریف میں۔

۱۳ بعثت اور وحی کی ابتدا۴۰؍ سال کی عمر شریف میں۔

۱۴ تبلیغ اسلام کی ابتدا ۱ ؁ اعلانِ نبوت میں بعد نزول آیات سورئہ مدثر۔

۱۵ خفیہ دعوت اسلام ۱ ؁ تا ۳ ؁اعلانِ نبوت۔

۱۶ اعلانیہ تبلیغ کی ابتدا ۴ ؁ اعلان نبوت۔

۱۷ ہجرت حبشہ کا حکم ۵ ؁ اعلان نبوت

۱۸ امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایمان لانا ۶ ؁ اعلان نبوت

۱۹ فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایمان لانا ۶ ؁ اعلان نبوت

۲۰ شعب ابی طالب میں محصوری ۷ ؁ تا ۱۰ ؁اعلان نبوت

۲۱ مشفق چچا ابوطالب کا انتقال ۱۰ ؁ اعلان نبوت

۲۲ حضرت خدیجۃ الکبریٰ کا انتقال ۱۰ ؁ اعلان نبوت

۲۳ طائف میں تبلیغ اسلام ۱۰ ؁ اعلان نبوت

۲۴ معراج مصطفیٰ ﷺ۱۰ ؁ اعلان نبوت

۲۵ پنج وقتہ نمازوں کی فرضیت ۱۰ ؁ اعلان نبوت (سفرِ معراج میں)

۲۶ پہلی بیعتِ عقبہ۱۲ ؁ اعلان نبوت

۲۷ دوسری بیعتِ عقبہ ۱۳ ؁ اعلان نبوت

۲۸ مکہ سے ہجرتِ مصطفیٰ ﷺ۲۷؍صفر المظفر ۱۳ ؁ اعلان نبوت

۲۹ غار ثور سے روانگی بروز پیر ۱؍ ربیع الاول ۱۳ ؁ اعلان نبوت

۳۰ قبا میں آمد بروز پیر ۸؍ ربیع الاول ۱۳؁ اعلان نبوت

۳۱ سب سے پہلا جمعہ بنو سالم میں ۱۲؍ ربیع الاول ۱۳ ؁اعلان نبوت

۳۲ مدینہ منورہ میں آمد بروز جمعہ ۱۲؍ ربیع الاول ۱۳ ؁ اعلان نبوت ۲۳ستمبر ۶۲۲ء؁

۳۳ تعمیر مسجد نبوی ۱ ھ؁

۳۴ اذان کی ابتدا ۱ ھ؁

۳۵ عقد مواخات مسجد نبوی کی تعمیرکے وقت ۱ ھ؁

۳۶حضرت سلمان فارسی مسلمان ہوئے ۱ ھ؁

۳۷ روزوں اور زکوٰۃ کی فرضیت کا حکم رمضان ۲ ھ؁

۳۸ عیدگاہ میں پہلی نمازِ عید الفطر کی ادائیگی شوال ۲ ھ؁

۳۹ جہاد کی اجازت ۱۲؍صفر المظفر۲ ھ؁

۴۰ غزوئہ بدر۱۷؍رمضان شریف ۲ ھ؁

۴۱ تحویل قبلہ۲ ھ؁

۴۲ صدقۂ فطرکا حکم۲ ھ؁

۴۳ قصاص و دیت کے قوانین کا نفاذ۲ ھ؁

۴۴غزوئہ احد شوال المکرم ۳ ھ؁

۴۵ احکام وقوانین میراث ۳ ھ؁

۴۶ مشرک عورتوں سے نکاح کی حرمت ۳ ھ؁

۴۷ بیر معونہ کا واقعہ صفر المظفر ۴ ھ؁

۴۸ حرمت شراب کا حکم ۴ ھ؁یا ۶ ھ؁

۴۹ غزوئہ بدر الصغریٰ ۴ ھ؁

۵۰ حجاب کی فرضیت ۵ ھ؁

۵۱ غزوئہ خندق ذو القعدہ ۵ ھ؁

۵۲ زنا کی تہمت اور لعان وظہار کے احکام ۵ ھ؁

۵۳ آیت تیمم کا نزول۵ ھ؁

۵۴ واقعۂ افک  ۵ ھ؁

۵۵ غزوئہ حدیبیہ ذوالقعدہ ۶ ھ؁

۵۶ بیعت رضوان ذو القعدہ ۶ ھ؁

۵۷ فرضیت حج کا حکم ۶ ھ؁

۵۸ سلاطین عالم کو اسلام کی دعوت محرم الحرام ۷ ھ؁

۵۹ غزوئہ خیبر محرم الحرام ۷ھ؁

۶۰ حرمت متعہ کا حکم بموقع غزوئہ خیبر ۷ ھ؁

۶۱ فتح مکہ رمضان المبارک ۸ ھ؁

۶۲ غزوئہ حنین شوال المکرم ۸ ھ؁

۶۳ چوری پر قطع ید کی سزا ۸ ھ؁

۶۴ شراب نوشی ، جوابازی کی حرمت کا قطعی حکم ۸ ھ؁

۶۵ غزوئہ تبوک ماہ رجب المرجب ۹ ھ؁

۶۶ سود کی حرمت کا حکم ۹ ھ؁

۶۷ حجۃ الوداع ۱۰ ھ؁

۶۸ مرض وصال کا آغاز بروز دوشنبہ ۲۹ ؍محرم الحرام ۱۱ ھ؁

۶۹ وصال حبیب خدا ﷺ بروز پیر ۱۲؍ ربیع الاول ۱۱ ھ؁

۷۰ تکفین وتدفین بروز بدھ ۱۴؍ربیع الاول ۱۱ ھ؁