صفائی کے نگران، اور طلبِ ایمان

اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اس لیے اس کی خوراک کو بھی پاکیزہ تر رکھا…

اس پاکیزگی اور صفائی کے نظام کو اللہ تعالی نے دو حصوں پر تقسیم کیا….

ایک حصہ اللہ تعالی نے اپنے ذمہ کرم پر لے لیا

اور دوسرے حصے کی ذمہ داری بندہ مومن پر ڈال دی….

اللہ کے ذمہ کرم پر……………….. کیا؟

صفائی کے پہرے دار، اور چیکر

انسان نے لقمہ اٹھایا تو پہلی نگران ” آنکھ ” نے کہا لقمہ اٹھا لو، کوئی مکھی یا خلاف طبیعت اس میں کچھ نہیں….

دوسرے نگران” ہاتھ” نے اٹھایا اس کی ٹھنڈک یا گرمی، سختی یا نرمی کو محسوس کرتے ہوئے منہ کے قریب لے گیا……

تیسرے نگران” ناکَ” نے فورا اپنا کام شروع کیا، سونگھا کہ بدبو تو نہیں، خوشبو کو محسوس کرکے لقمہ منہ میں ڈالنے کی اجازت دی…….

چوتھے نگران “زبان” کو ذائقے کی لیبارٹری بنایا، ایک زبان تین حصوں سے چیک کرتی ہے ایک سے میٹھا ایک سے کڑوا ایک سے نمکین……

ذائقے کا فیصلہ ہونے کے بعد لقمے کو پانچویں نگران کے سپرد کیا گیا

پانچویں نگران “دانتوں” کی چکی کے سپرد کیا کہ اس کو پیس کر دے تاکہ میدے کو مشقت نہ اٹھانی پڑے…….

اللہ تعالی نے تو بچے کو اس وقت تک دانت نہیں دیے جب تک صفائی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا، پھر دانت دیے مگر دودھ کے شاید ابھی بچپنے کی وجہ سے صفائی نہ کر پائے… اللہ نے فرمایا ہم ان دودھ کے دانتوں کو گرا کر ان کی جگہ کے نئے لے کے آئیں گے……….

مگر………………………. دوسرا حصہ؟

دوسرا حصہ اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات انسان کے ذمہ لگا دیا…….

اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے کہ اتنے نگران میں نے تجھے عطا کر دیے، ایک نگرانی تو بھی کر لے ….

ان سب کی نگرانی اپنی جگہ مگر رزق حلال کی نگرانی تیرے ذمہ ہے………

الطھور شطر الایمان…. صفائی نصف ایمان ہے….

کھانے سے پہلے کھانے کا وضو کر لے ہاتھ دھو اور کلی کر………….

اور اصل طہارت پاکیزگی یہ ہے کہ

رشوت، چوری، ڈکیتی، کسی کا حق مار کر، کسی یتیم کا مال نہ کھانا……

اگر حلال گوشت کی تلاش میں ہے تو حلال کمائی سے اس کو لے کے آنا…

وَ کُلُوۡا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ حَلٰلًا طَیِّبًا ۪ وَّ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡۤ اَنۡتُمۡ بِہٖ مُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۸۸﴾

ترجمہ :– اور اللہ تعالٰی نے جو چیزیں تم کو دی ہیں ان میں سے حلال مرغوب چیزیں کھاؤ اور اللہ تعالٰی سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو —–

_______________________________________

تحریر :….. محمد یعقوب نقشبندی اٹلی