سوال:

اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں فلاں کام کروں تو کافرہوجاؤں ان الفاظ کا شرعی حکم کیا ھے؟

جواب:

اگراس شخص نے مذکورہ بالا الفاظ قسم سمجھ کر کہے تو اس پر قسم کا کفارہ ھے لیکن ان الفاظ سے کفر لازم نہیں آتا۔

ھدایہ میں ھے

*”وإن قال إن فعلت کذا فھو یھودی أو نصراني أو کافر یکون یمینا۔*”

(ھدایہ،ص461ج2)

تنقیح الفتاوی الحامدیہ میں ھے

*”وأما الکفر فالأصح أنہ لا یکفر إن کان عندہ فی اعتقادہ أنہ یمین وعلیہ کفارة الیمین۔*”

(تنقیح الحامدیہ،ص86ج1)

واللہ اعلم

محمدعرفان الحق نقشبندی

دارالعلوم حنفیہ رضویہ

سیمنٹ فیکٹری ڈیرہ غازیخان

03007824224

03457132487