لَا تَلْعَنُوهُ ، فَوَاللہِ مَاعَلِمْتُ إِنَّهُ يُحِبُّ اللہَ وَرَسُولَهُ ۔
sulemansubhani نے Tuesday، 15 October 2019 کو شائع کیا.
نبی پاک ﷺ کے زمانے میں کسی کو شراب نوشی کی وجہ سے سزا دی جاتی تھی ، ایک دفعہ جب سزا کے لیے لایا گیا تو ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنےلگے:
اے اللہ ! اس پہ لعنت فرما ، اسے کتنی بار ( سزا کے لیے ) لایا گیا ہے ( یہ پھر بھی باز نہیں آتا ) ۔
اِس پر آپ ﷺ نے فرمایا:
لَا تَلْعَنُوهُ ، فَوَاللہِ مَاعَلِمْتُ إِنَّهُ يُحِبُّ اللہَ وَرَسُولَهُ ۔
اس پر لعنت نہ کرو ، اللہ کی قسم! میں جانتا ہوں کہ یہ بندہ اللہ و رسول سے محبت کرتا ہے ۔
(انظر: صحیح البخاری ، رقم 6780 )
غور کریں!
بار بار کبیرہ گناہ کے مرتکب پر بھی رسول پاک ﷺ کو لعنت کرنا ناگوار گزرا ، کیوں ؟؟
اس لیے کہ اُس کے دل میں رسول پاک کی محبت تھی !!
تو اُس صحابی پر لعن طعن کرنے سے سرکار ﷺکو کتنی تکلیف ہوتی ہوگی ، جس نے محبتِ رسول میں بہ وقتِ وصال بھی یہی کہا تھا:
” مجھے اُس قمیص میں کفنانا جسے رسول پاک کے ہاتھ لگے ہیں ، اور میرے منھ اور آنکھوں پر میرے نبی کے ناخن رکھ دینا ۔ “
✍لقمان شاہد
13/10/19ء