سیدنا حضرت عُمر بن عبدِ العَزيز – رَحِمهُ الله کی دو بہت جامع ہدایتیں – :

☆ أصلِحوا آخِرَتكم تُصلح لكُم دُنياكم.

تم اپنی آخرت سنوارو ، یہ ( فکر و سعی ) تمہاری دنیا بھی سنوار دے گی ۔

☆ أصلِحُوا سَرائِركم تُصلح لكُم علانيَتكم .

اپنے باطن اور پوشیدہ معاملات کو سنوارو، ظاہری احوال و کیفیات خود بخود سج سنور جائیں گی

کاش کہ یہ راز ہم سب پر عیاں ہو جائے تو ہم اپنی الٹی تدابیر کی اصلاح کر کے اپنی اور اپنے اپنوں کے دونوں جہان سنوار لیں ۔

زشت کو خوب سمجھنے کے عذابوں سے مکمل نجات کا سامان کر لیں ۔