چوتھی شرط :- عقل

مسئلہ: یعنی عاقل ہونا یعنی جس کا مطلب یہ ہے کہ عقل سلامت ہو اور وہ پاگل نہ ہو۔

مسئلہ: شرط نمبر ۳ اور شرط نمبر ۴ یعنی بالغ اور عاقل ہونا یہ دونوں شرطیں صرف جمعہ کی نماز کے لئے خاص نہیں بلکہ ہر عبادت کے وجوب میں شرط ہیں۔

مسئلہ: نابالغ اور پاگل پر جمعہ فرض نہیں۔

مسئلہ: نابالغ جمعہ پڑھنے آسکتا ہے ۔جمعہ کی نماز کی جماعت میں بھی شامل ہوسکتا ہے ۔

مسئلہ: نابالغ جمعہ کی نماز کی امامت نہیںکرسکتا اور خطبہ بھی نہیں پڑھ سکتاکیونکہ خطیب کا صالح امامت ہونا شرط ہے اور نابالغ صالح امامت نہیں ۔ تو اس کا خطبہ پڑھنا ناجائز ہوگا اور فرض اس سے ساقط نہ ہوگا ۔( عالمگیری ، فتاوٰی رضویہ ، جلد ۳ ، ص ۶۸۶)