گناہ بخش دیئے جائیں گے
sulemansubhani نے Saturday، 19 October 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :622
روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مؤذن کوسن کر یہ کہہ لیا کرے کہ میں گواہ ہوں اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اوریقینًا محمد مصطفےٰ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں میں اﷲ کی ربوبیت محمدمصطفےٰ کی رسالت اوردین اسلام سے راضی ہوں تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ ظاہریہ ہے کہ دعا اذان کے اول پڑھی جائے گی،جب مؤذن کی اذان کی آواز کان میں آئے کیونکہ درمیان میں یہ دعا پڑھنے سے جواب اذان میں خلل واقع ہوگا۔
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , حدیث , گناہ , رسول اﷲﷺ , صحیح مسلم , مؤذن , حضرت سعد ابن ابی وقاص