حدیث نمبر :637

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ حضرت بلال اذان دینے کھڑے ہوئے جب خاموش ہوئے تو حضرت محمدمصطفی نے فرمایا جویقین سے اس طرح کہاکرے جو اس نے کہا جنت میں داخل ہوگا ۱؎ 

(نسائی)

شرح

۱؎ ظاہریہ ہے کہ اس سے اذان کا جواب مرادہے،یعنی ایمان لاکریہ کلمات دہرائے توجنتی ہے۔اگر کافرمذاق کے طورپراذان کی نقل کرے تو اس کے کفر میں اور اضافہ ہوگا۔اس میں اشارۃً بتایا گیا کہ جب اذان دہرانے کا یہ ثواب ہے تو اذان دینے پرکیا ثواب ہوگا۔