شہادتین
sulemansubhani نے Friday، 25 October 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :638
روایت ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مؤذن کو شہادتین کہتے سنتے تو فرماتے اور میں بھی اور میں بھی ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی میں بھی اﷲ کی توحید اوراپنی رسالت پرگواہی دیتا ہوں۔خیال رہے کہ ہم توحیدورسالت کی گواہی سن کر دے رہے ہیں اورحضوردیکھ کر کیونکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے رب کی ذا ت وصفات اورسارے عالم غیب کا آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے،نیزحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا علم ہمارے لیے علم حضوری کیونکہ رسالت آپ کا اپنا وصف ہے،نیزحضور کا کلمہ یہ بھی تھا”اَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اﷲِ”اوریہ بھی کہ “اَشْھَدُاَنِّیْ رَسُوْلُ اﷲِ”میں اﷲ کا رسول ہوں،کبھی اس طرح کلمہ پڑھتے تھے،کبھی اس طرح۔اگر ہم کہہ دیں کہ میں رسول اﷲ ہوں تو کافرہوجائیں۔ایک کلمہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کلمۂ ایمان ہے اور ہمارے لیے کفر۔التحیات میں بھی ہم پڑھتے ہیں”اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ”حضورصلی اللہ علیہ وسلم کبھی ایسےبھی پڑھتے تھے،اورکبھی “السلام علی”۔(ازمرقاۃ)