19۔ بیماری سے شفاء کے لئے

وظیفہ: یَا سَلَامُ

فضیلت: یہ کلمات 111 مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے شفا نصیب ہوگی۔

دوسرا وظیفہ: یَا مَاجِدُ

فضیلت: جو شخص ان کلمات کو دس مرتبہ پڑھ کر شربت پر دم کرکے پی لے وہ بیمار نہ ہوگا۔

تیسرا وظیفہ:

اللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی حَبِیْبِکَ الْمُصْطَفٰی وَعَلٰی آلِہٖ وَسَلِّمْ

فضیلت: جو شخص بیمار کے سرہانے 100 مرتبہ ان کلمات کو پڑھے گا بیمار کو شفا نصیب ہوگی۔

چوتھا وظیفہ: یَا اَللّٰہُ

فضیلت: جولا علاج مریض ان کلمات کو روزانہ 313 مرتبہ پڑھے گا اسکا مرض ختم ہوجائیگا۔