اسلام کے نظریہ کی دَین 

اسلام کے عطا کئے ہوئے نظریہ کی دین ہے کہ عورتوں کو عزت کی نظر سے دیکھا جانے لگا اور انہیں انسان کا ایک ضروری حصہ اور جزو لاینفک تسلیم کر لیا گیا،اسلام کے آجانے کے بعد اور اسکی تعلیمات کے عام ہونے کے بعد ایسی کوئی واردات نہیں ھوئی جس میں عورت کو زندہ در گور کیا گیا ہو یا شوہر کی موت پر اسے ستی کر کے زندہ جلنے پر مجبور کیا گیا ہو،گویا اسلام کی تعلیمات نے مسلمانوں ہی کونہیں پوری انسانیت کو فائدہ پہنچایا،اور پوری دنیا کے انسانوں نے اس نظریہ کو تسلیم کر لیا، عورت کی زندگی کا کوئی ایسا پہلو نہیں بتایا جاسکتا جس پر اسلام نے عورت کو ظلم سے بچانے کے لئے باضابطہ قانون عطا نہ کئے ہوں