کیا آپ جانتے ہیں ؟

سید آل رسول حسنین میاں نظمی مارہروی

🌸 واقعۂ فیل کے وقت حضرت عبد المطلب نے ابرہہ سے نجات کے لئے دعا غار حرا میں مانگی تھی ۔

🌸 رسول اکرم ﷺ کے پر دادا ہاشم کا اصل نام عمرو تھا ۔نہایت مہمان نواز تھے ۔ایک سال قریش میں سخت پڑا ۔یہ ملک شام سے خشک روٹیاں خرید کر ایام حج میں مکہ پہونچے اور روٹیاں کا چورا کر کے اونٹوں کے گوشت کے شوربے میں ڈالکر ثرید بنایا اور لوگوں کو پیٹ بھر کر کھلایا ۔ اس دن سے انکو ہاشم یعنیٰ روٹیوں کا چورا کرنے والا کہا جانے لگا ۔

🌸 حضور اکرم ﷺ کے جدّ محترم حضرت عبد المطلب کے جسم پاک سے کستوری کی خو شبو آتی تھی ۔جب قریش کو کوئی حادثہ پیش آتا تھاتو وہ حضرت عبد المطلب کو کوہ شیبہ پر لے جاتے اور ان کے وسیلے سے بارگاہ رب العزّت میں دعا مانگتے اور وہ دعا قبول ہو تی۔

🌸حضور اکرمﷺ کے عم محترم حضرت عباس بن عبد المطلب کی آواز آٹھ میل تک جاتی تھی ۔

🌸 ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ نے ہجرت سے تین سال پہلے ۶۵ سال کی عمر میں انتقال فرمایاان پرنماز جنازہ نہ پڑھی گئی کیونکہ اس وقت تک نماز جنازہ فرض نہیں ہوئی تھی۔

🌸ازواج مطہرات میں سب سے پہلے حضرت خدیجہ الکبریٰ کا انتقال ہوا۔

🌸حضور اقدس ااور ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ کے نکاح کا خطبہ ابو طالب نے پڑھایا تھا ۔

🌸حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا عورتوں میں سب سے پہلے ایمان لائی۔

🌸 حضرت بی بی فاطمۃ الزھراء کا جہیزایک چکی،ایک رنگی ہوئی کھال، ایک تکیہ جس میں روئی کی جگہ کھجور کے پتے بھرے ہوئے تھے ،ایک گھٹلیوں کی تسبیح۔ایک آبخورہ اور ایک پیالہ تھا۔آپ خودایک معمولی کملی پہنے ہوئے تھیں جس میں بارہ پیوند تھے ۔

🌸حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہر شفاعت امت عاصی کا باندھا گیا اور آپ کو حیض نہیں ہوا۔ اورجب حضرت اما م حسن پیدا ہوئے عصرکے بعد اپنے نفاس سے طہارت فرما کرنماز مغرب ادا کیااسی لئے آپکا نام زھراء ہوا ۔

🌸حضور اقدس اکو نکاح سے پہلے خواب میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی تصویر دگھائی گئی تھی کہ یہی آپ کی زوجہ ہیں ۔

🌸رسول اکرم ﷺ کی لخت جگر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کونیزہ مار کر شہید کرنے والا شخص ہباب بن الاسود تھا۔

🌸 شاہ مصر مقوقش نے حضور اکی خدمت اقدس میں دو لڑکیاں بھیجی تھیں ایک حضرت ماریہ قبطیہ جو حرم نبی میں داخل ہوئی دوسری سیرین جن کا نکاح حضرت حسان بن ثابت سے ہوا۔والی مصر نے ایک خچربھی بھیجاتھا جو حضور انے اپنی سواری میں لے لیا ۔ یہی خچر بعد میں دلدل کے نام سے مشہور ہوا، غزوہ حنین میں سرکار اسی پر سوار تھے۔

🌸 اہل بیت کی تین قسمیں ہیں پہلی قسم اصل اہل بیت۔ ان میں تیرہ نفر ہیں:نو ازواج مطہرات اور چار صاحبز ادیاں ۔ دوسری قسم داخل اہل بیت یہ تین نفر ہیں سیدنا علی مرتضیٰ،سیدنا امام حسن، اور سیدنا امام حسین رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین ۔ تیسری قسم لاحق اہل بیت یعنی وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے ناپاکیوں اور گناہوں سے کلّی طور پر پاک کر دیا ہے اور ان کو کمال تقویٰ اور پاکیزگی عنایت فرمائی ہے خواہ وہ سادات ہو ں یاسادات کے علاو ہ جیسے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ۔

🌸رسول اللہ ﷺ کی آل دو قسم کی ہے ایک نسبی جیسے حضرت جعفر اور عقیل بن ابی طالب کی اولاد اور عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد اور حارث بن عبد المطلب اور علی مرتضیٰ اور آپ کی اولاد ، رضی اللہ عنہم۔ دوسری سببی کہ ہر متقی مسلمان رسول