اصطلاحات فن

خبر

تعریف :۔اس سلسلہ میں تین اقوال ہیں ۔

۱۔ یہ حدیث کے مرادف وہم معنی ہے ۔ عام علمائے فن کے نزدیک یہ قول ہی زیادہ پسندیدہ ہے ۔

۲۔ حدیث کا مقابل ۔ یعنی اس سے وہ امور مراد ہوتے ہیں جو حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے علاوہ کسی دوسرے سے منقول ہوں ۔

۳۔ حدیث سے عام ۔ یعنی ہر منقول چیز خواہ حضور سے منقول ہو یا غیر سے ۔

بعض نے اس طرح بھی فرق بیان کیا ہے کہ جو حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور صحابہ و تابعین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے مروی ہو اسکو حدیث کہتے ہیں ، اور ملوک و سلاطین اور ایام گزشتہ کی حکایات کو خبر کہا جاتا ہے۔ لہذا جو سنت کے ساتھ مشغلہ رکھتا ہے اسکو محدث کہتے ہیں ، اور جسکا مشغلہ تاریخ ہو اسکو اخباری کہتے ہیں ۔

خبر میں اصولاً دو طرح کی تقسیم جاری ہوتی ہے:۔

۱۔ باعتبار مصدر ومدار ۔ یعنی اس ذات کے اعتبار سے جس سے وہ منقول ہے ۔

۲۔ باعتبار نقل ۔یعنی اس اعتبار سے کہ نقل درنقل ہم تک کس طرح پہونچی ۔