دوچیزیں لٹکی ہوئی ہیں
sulemansubhani نے Thursday، 31 October 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :649
روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذنوں کی گردنوں میں مسلمانوں کی دوچیزیں لٹکی ہوئی ہیں انکے روزے اورنمازیں ۱؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎ کہ مؤذن مسلمانوں کے نماز،روزے دونوں کے ذمہ دار ہیں کہ اذان سے ہی سحری اورافطارہے اوراذان سے ہی نمازوں کی اداء۔اگر اذانیں صحیح وقت پر دیں گے لوگوں کے روزے نماز درست ہوں گے اورسب کا ثواب ان کو ملے گا۔اوراگر غلط وقت پر دیں گے تو سب کے روزے،نماز برباد ہوں گے اوروبال ان حضرات پر۔مرقاۃ نے یہاں ایک حدیث نقل فرمائی کہ حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جنت میں پہلے انبیاء جائیں گے،پھربیت اﷲ کے مؤذن،یعنی بلال،پھر بیت المقدس کے مؤذن،پھرسارے مؤذن۔
ٹیگز:-
مؤذنوں , حدیث , گردنوں , رسول اﷲﷺ , حضرت ابن عمر , سنن ابن ماجہ , روزے , مسلمانوں , نمازیں , دو , لٹکی