23۔ گناہوں کی عادت چُھڑوانے کے لئے

وظیفہ: یَا مُؤْمِنُ روزانہ پابندی کے ساتھ 111 مرتبہ ان کلمات کو پڑھے سوتے وقت یَا مُھَیْمِنُ پڑھتے ہوئے سوجائیں۔

دوسرا وظیفہ: یَا حَمِیْدُ

فضیلت: جس شخص کی گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ اِن کلمات کو نوّے (90) مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی پئے اس کی فُحش گوئی کی عادت نکل جائے گی۔

وظیفہ: یَا فَتَّاحُ

فضیلت: جو شخص روزانہ فجر کی نماز کے بعد دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر ان کلمات کو 70 مرتبہ پڑھے گا اس کے دل کا زنگ دور ہوگا۔

وظیفہ: اَلْبَرُّ

فضیلت: جو شخص شراب نوشی، زناکاری اور بدکاری میں گرفتار ہو روزانہ سات مرتبہ یہ اسم پڑھے ان شاء اللہ گناہوں کی عادت چھوٹ جائے گی۔