مسجد میں تھوکنا
sulemansubhani نے Tuesday، 12 November 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :668
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدمیں تھوکنا گناہ ہے اس کاکفارہ اسے دفن کردیناہے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ مسجد کے پکے فرش اوروہاں کی چٹائیوں،مصلّوں پرہرگز نہ تھوکے کیونکہ وہاں اسے دفن نہ کر سکے گا۔یہ ان مسجدوں کے لیےحکم تھا جہاں کے فرش کچے تھے اور وہ بھی سخت ضرورت کے موقعہ پر جب کہ نماز میں کھنکارآجائے اورباہرجانے کا موقعہ نہ ہو،بلاوجہ وہاں تھوکنا منع اوراہانت کے لیےوہاں تھوکنا کفر ہے۔
شرح