سرکار مدینہ ﷺ کی گزرگاہ سے بھی خوشبو آتی تھی
سرکار مدینہ ﷺ کی گزرگاہ سے بھی خوشبو آتی تھی
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
” كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَرَّ فِي الطَّرِيقِ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وُجِدَ مِنْهُ رَائِحَةُ الْمِسْكِ، قَالُوا: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الطَّرِيقِ الْيَوْمَ “
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ کے راستوں میں سے کسی راستے سے گزرتے تو اس راستے سے مشک کی خوشبو آتی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آج اسی راستے سے گزرے ہیں۔
[مسند ابویعلی الموصلی ج 5 ص 433 رقم الحدیث 3125]
امام ہیثمی علیہ الرحمہ اس حدیث کی بارے میں فرماتے ہیں:
وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وُثِّقُوا.
[مجمع الزوائد ج 8 ص 282 رقم الحدیث 14053]
امام ابن حجر عسقلانی علیہ الرحمہ نے اس حدیث کی سند کو صحیح قرار دے دیا ہے
[فتح الباری ج4 ص 688]
لیکن حسین سلیم اسد نے اس حدیث کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے
[حاشیہ مسند ابویعلی الموصلی ج 5 ص 433 رقم الحدیث 3125]
میرے علم کے مطابق شاید حسین سلیم اسد صاحب نے قتادہ کی عن کی وجہ سے اس روایت کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے کیونکہ قتادہ طبقہ ثالثہ کا مدلس ہے۔ لیکن اس حدیث کے صحیح شواہد صحیح مسلم [رقم الحدیث 2330] اور صحیح بخاری [رقم الحدیث 3553] اور کئی احادیث صحیحہ میں موجود ہیں لہذا یہ حدیث متن کے لحاظ سے بالکل صحیح ہے۔
واللہ اعلم
✍رضاءالعسقلانی
13 نومبر 2019ء
شیان سٹی چائینہ