حوریں نمازی کااستقبال کریں

حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ بندہ جب نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے تواس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اس کے اوراللہ کے درمیان جو حجاب ہے وہ اٹھا دیا جاتا ہے اور حوریں اس کا استقبال کرتی ہیں جب تک کہ نمازی ناک نہ صاف کرے ۔ (طبرانی)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! اللہ نے نماز کا مقام کتنا بلند فرمایا ہے کہ اِدھر بندے نماز کی ابتدا کرتے ہیںاُدھر جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔ اور جس مولیٰ کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر بندگی کرتا ہے وہی مولیٰ اپنے بندے کے لئے حجاب اٹھا لیتا ہے ۔ کتنا بڑا اِعزاز ہے نمازی کے لئے! کہ نمازی حالتِ نماز میں اپنے مولیٰ د کو بے حجاب دیکھ سکتا ہے ۔ بشرطیکہ وہ نظراسے میسر ہو جائے جورب کے دیدار کے لئے ضروری ہے ۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم نماز کا اہتمام کریں اور اس کی پابندی کی بھر پور کوشش کریں اللہ اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقہ و طفیل ہم سب کو نماز کا پابند بنائے ۔آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم