33۔ بیوی یا شوہر ناراض ہوجائے تو یہ پڑھیں

وظیفہ: یَا مَانِعُ

فضیلت: اگر بیوی ناراض ہو تو شوہر اور اگر شوہر ناراض ہو تو بیوی سونے سے پہلے بسترپر بیٹھ کر 20 مرتبہ ان کلمات کو پڑھے صلح ہوجائے گی۔

دوسرا وظیفہ: یَا اَوَّلُ

فضیلت: جو شخص 100 مرتبہ ان کلمات کو پڑھ لے اُس کی زوجہ اس سے محبت کریگی۔

تیسرا وظیفہ: یَا وَدُوْدُ

فضیلت: جو شخص ایک ہزار مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر کھانے پر دم کریگا اور بیوی کے ساتھ بیٹھ کر کھائے گا تو میاں بیوی کا جھگڑا ختم ہوجائے گا اور باہمی محبت پیدا ہوگی۔

چوتھا وظیفہ: اَلْوَلِیُّ

فضیلت: جو شخص اپنی بیوی کی بُری عادتوں اور خصلتوں سے خوش نہ ہو بیوی جب اس کے سامنے آئے وہ اس اسم کو پڑھے وہ نیک خصلت ہوجائیگی۔