رسول الله اور یوم میلاد
*🌹رسول الله اور یوم میلاد🌹*
حضرت ابو قتادة الأنصاری رضی الله عنه سے روایت ہے :
نبی صلى الله عليه و على آله و اصحابه و بارك و سلم سے پیر کے دن روزہ رکھنے کا سبب پوچھا گیا ؟
☀تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب فرمایا
*🌷ذلك يوم ولدت فيه🌷*
📗 مسلم(١١٦٢)
یہ وہ دن ہے جس میں ، میں پیدا کیا گیا ہوں ۔
🔎 فقیر خالد محمود عرض گذار ہے کہ ذرا اس جملہ کی ساخت پر غور فرمائیں ۔
اللہ تبارک و تعالی کے رسول نے یہ نہیں فرمایا
هذا يوم ميلادي یا اس طرح کا جملہ جو یہ مفہوم دے کہ یہ میری پیدائش کا دن ہے ۔
بلکہ جملہ ایسا فرمایا جو اس دن کی خاص بات ، اس بات کی وجہ سے پیدا شدہ خصوصی عظمت اور اس دن کو مستقل و مسلسل ہفتہ وارانہ بنیادوں پر یاد رکھنے اور اس دن کو بسر کرنے کے انداز کی تعلیم پر مشتمل ہے ۔
☘ اہل فن کی خدمت میں چند اشارے پیش ہیں
یوم : نکرہ ہے اور موصوف
ولدت فيه پورا جملہ اس کی صفت ۔
جملہ فعلیہ اور فعل بھی مالم يسم فاعله ۔
صفت اپنے موصوف کی چند کیفیات کا بیان ہوتی ہے
اس فعل مجہول سے اس صفت کی نسبت ذات باری تعالی کی طرف چلی گئی