عقل سے کیا گت بنی تھی؟

اسلام کی تعلیمات سے پہلے لوگ اپنی پسند کے طریقوں پر عمل کرتے تھے ،اور اس راہ میں اپنی عقل کو رہنما تسلیم کرتے تھے ، تواس وقت کیا گت بنی عورتوں کی کہ انہیں غلامی کی زنجیروں جکڑ کر رکھ دیا، انہیں ایسا بدحال کر دیا کہ نام لینا بھی باعث شرم ہو گیا،اپنے گھر لڑکی کی پیدائش کو عار جانا جاتا تھا،یہ نتیجہ برآمد ہواتھا اپنی چاہت پر کامیابی کی بنیاد رکھنے سے، چاہتوں سے کامیابی تک پہنچا ہی نہیںجا سکتا،کامیابی تک انصاف کے ساتھ پہنچانے والا خدا کا فرمان اور اسکا قانون ہی ہوسکتا ہے 

آزما کے دیکھ لیا تم نے ۔ اب تو دیں میں پلٹ کے آوٗ