حدیث نمبر :691

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم اسے دیکھو جومسجد میں خریدوفروخت کررہا ہے تو کہہ دو اﷲ تیری تجارت میں نفع نہ دے ۱؎ اورجب تم وہاں کسی کو گمی ہوئی چیز ڈھونڈھتے دیکھو تو کہہ دو خدا کرے تیری چیز نہ ملے ۲؎(ترمذی ودارمی)

شرح

۱؎ معلوم ہوا کہ گناہ پر بددعا دینا جائز ہے۔بہتر یہ ہے کہ اسے سنا کر بددعا دے تاکہ تبلیغ بھی ہوجائے۔خریدو فروخت سے مرادصرف خریدوفروخت کی باتیں بھی ہیں اوروہاں مال حاضر کرکے بیچنابھی۔

۲؎ اس کی شرح گزر چکی کہ ڈھونڈنے سے مراد شورمچاکر تلاش کرنا ہے۔