نمازی کے لئے نماز کی دعا

حضور سید عالم ﷺ نے فرمایا:جب بندہ اول وقت میں نماز پڑھتا ہے تو اس کی نماز آسمانوں تک جاتی ہے اور وہ نورانی شکل میں ہوتی ہے یہاں تک کہ عرش الٰہی تک جا پہنچتی ہے اور نمازی کے لئے قیامت تک دعا کرتی رہتی ہے کہ اللہ  تیری حفاظت فرمائے جیسے تونے میری حفاظت کی ہے ۔اور جب آدمی بے وقت نمازپڑھتاہے تو اس کی نماز سیاہ شکل میں آسمان کی طرف چڑھتی ہے جب وہ آسمان تک پہنچتی ہے تو اسے بوسیدہ کپڑے کی طرح لپیٹ کر پڑھنے والے کے منہ پر مارا جاتا ہے۔ (بیہقی)

میرے پیارے آقا  کے پیارے دیوانو!آپ اندازہ لگائیں کہ وقت پرنماز ادا کرنے کی برکت کتنی ہے ۔ اور بے وقت نماز اداکرنے کا عذاب کیا ہے ؟ آج بے وقت اور وقت پر تو دور کی بات ہے اکثر عوام تو سرے سے نماز ہی سے غافل ہیں ۔ اور قضا کرنے میںکچھ افسوس نہیں کرتے ۔ غور کریں ! جب بے وقت پڑھنے کا یہ گناہ ہے تو نہ پڑھنے کا عذاب کتنا سخت ترین ہوگا ۔ اللہ ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائے اور پابندی سے وقت پر نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔