نیا پاکستان : مناسب قیمت اور آسان اقساط پر عوام کے لیے
sulemansubhani نے Tuesday، 26 November 2019 کو شائع کیا.
اس فارم کے مطابق غریبوں کے لیے نئے پاکستان میں مناسب قیمت اور آسان اقساط پر دو بیڈروم والے نئے گھر بنائے جا رہے ہیں ۔یہ فارم آپ کو مفت ملے گا۔۔جو کو بہترین طریقے سے ہائیلائٹ کیا گیا ہے۔۔اس کے بعد آپ نے 250 روپے کے ساتھ یہ فارم فل کرکے جمع کروانا ہے۔۔یاد رہے کہ یہ فیس نا قابل واپسی ہے۔۔اس کے بعد آپ نے دس ہزار ضمانت کے طور پہ جمع کروانے ہیں اور اگر کامیاب ہو ہی جاتے ہیں تو پھر چھ لاکھ یکمشت جمع کروانے ہوں گے۔۔ورنہ آپکے دس ہزار بھی جاتے رہیں گے۔۔
اس کے بعد والا کام سب سے مزیدار ہے۔۔آپنے ہر ماہ اپنی تنخواہ یا منتھلی انکم میں سے صرف 67 ہزار روپے بچا کر حکومت کو قسط ادا کرنی ہے۔۔
یہاں یہ بھی یاد رہے کہ یہ گھر غریب عوام کے لیے بنائے جا رہے ہیں ۔۔اور یہ بھی یاد رہے کہ اس غریب کی کم سے کم تنخواہ حکومت نے 15 ہزار مقرر کر رکھی ہے۔۔
اب اس فارم کو پڑھ کر میرا تو یہی دل کر رہا ہے کہ لاکھ کو کروڑ سے ضرب دے کر لعنت بھیجی جائے ۔۔۔
پھر کہندے نیں بوٹا گاہلاں کڈدا۔۔۔
ٹیگز:-
بوٹے سے گالیاں کھانے اور سوشل میڈیا پر ” عزت افزائی “ کے بعد 67 ہزار کی قسطوں والا اشتہار ویب سائٹ سے ہٹا لیا گیا ، پنجاب حکومت اس وقت بنکوں سے معاملات طے کر رہی ہے جس کے بعد اشتہار دوبارہ جاری کیا جاۓ گا ۔ سوشل میڈیا پاور ۔