حدیث نمبر :700

روایت ہے حضرت حسن سے مرسلًا فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ان کی دنیاوی باتیں مسجدوں میں ہوں گی تم ان میں نہ بیٹھنا ۱؎ ایسوں کی اﷲ کو ضرورت نہیں ۲؎ بیہقی شعب الایمان۔

شرح

۱؎ علماء فرماتے ہیں کہ مسجد میں دنیوی جائزباتیں بھی نیکیاں بربادکردیتی ہیں۔دنیا کی قید سے معلوم ہوا کہ وہاں دینی باتیں جائزہیں۔

۲؎ یعنی اﷲ ان پرکرم نہ کرے گا،ورنہ رب کو کسی بندے کی ضرورت نہیں،وہ ضرورتوں سے پاک ہے۔