الزام غیر پر نہ لگاوٗ

اسلام کی تعلیمات کے عام ہونے سے پہلے عورتیں ذلیل رسوا اور بے وقعت تھیں، کسی بھی جگہ پر سر اٹھا کے دیکھنے کا انہیںحق حاصل نہ تھا،اسلامی تعلیمات نے انہیں عزت میں عروج و ارتقاء کے ثریا پر پہنچا دیا،مگر کم نصیبی سے عورتیں اس عظیم منصب کو سنبھال نہ سکیں،رب کا شکر ادا نہ کر سکیں،اور محسن کے احسان کی قدر نہ جان سکیں،آزادیٗ نسواں کے سراب کو ماء حیات سمجھ کر لپک گئیں،اور متاع گرانقدر کو اپنے ہی ہاتھوں نذر آتش کر دیا،خودکشی اپنی چاہت سے کی ہے اس پر غیر کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا