41۔ غُصّہ دور کرنے کے لئے

وظیفہ:

وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ

فضیلت: غصّہ دور کرنے کے لئے 101 مرتبہ 21 دن تک چینی پر دم کرکے پلائیں۔

دوسرا وظیفہ: یَا رَئُوْفُ

فضیلت: جو شخص دس مرتبہ درود شریف اور دس مرتبہ اس اسم کو پڑھے تو اسکا غُصّہ رفع ہوجائیگا اور اگر دوسرے غضبناک شخص پر دم کرے تو اس کا غصّہ بھی رفع ہوجائیگا۔

تیسرا وظیفہ: جس عورت کے خاوند کو غصّہ آتا ہو تو جب بھی شوہر کو پانی دے 20 مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائے غصّہ ختم ہوجائے گا۔