دوزخ سے آزادی

حضرت انس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ ارشاد فرماتے ہیں : جو اللہ کے لئے چالیس روز باجماعت نماز ادا کرے اور تکبیر اولیٰ پائے تو اس کیلئے دو آزادیاں ہیں۔ ایک نار جہنم سے اور دوسری نفاق سے۔ (ترمذی )

بزرگوں میں جس کی تکبیر اولیٰ فوت ہو جاتی تو وہ تین دن اپنی تعزیت کرتے۔

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! جہنم کی آگ اور نفاق یہ دونو ں تباہ کن ہیں۔ جس کسی کے دل میں نفاق ہو اس کا ٹھکانہ جہنم کا سب سے نچلا طبقہ ہے ۔ دلوں کو نفاق سے پاک کرنا ہو اور خود کو جہنم سے آزاد کرنا ہو تو کم ازکم چالیس روز باجماعت نماز ادا کریں۔نمازِبا جماعت کی برکت سے اللہ د دوزخ سے آزاد اور نفاق سے پاک فرما دے گا ۔ اللہ ہم سب کو نماز با جماعت کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔