حدیث نمبر :720

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ انہوں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کیا عورت قمیض اور دوپٹے میں نماز پڑھ سکتی ہےبغیر تہبند کے فرمایا اگر کرتہ اتنا لمبا ہو کہ اس کے پاؤں کی پشت کو ڈھانپ لے ۱؎ (ابوداؤد)اور ایک جماعت نے اسے ام سلمہ پرموقوف کیا۲؎

شرح

۱؎ عورت کے پاؤں کی پشت ستر نہیں،اور نہ اس کا چھپانا نماز میں فرض ہے۔قدم کا ذکر اس لئے فرمایا گیا کہ یہاں گرنے والا کپڑا پوری پنڈلی کو ڈھانپ لیگا۔

۲؎ یعنی اسے حضرت ام سلمہ کا اپنا قول قرار دیا نہ کہ حضور کا فرمان شریف،لیکن اس قسم کی حدیث موقوف مرفوع کے حکم میں ہوتی ہے کیونکہ یہ احکام عقل سے نہیں کہے جاتے۔