نبی کی آمد کا مقصد

اللہ تعالیٰ نے ہماری زندگی خوشگوار اور مثالی جنت بنانے کے لئے جس پیکر رشد و ھدایت ،جان انسانیت،فخر اٰدم و بنی اٰدم،رحمۃ للعالمین کو خاکدان عالم میں جلوہ گر کیا اور جن کی بعثت کے بارے میں ارشاد فرمایا ویعلمکم الکتاب و الحکمۃ اور وہ نبی آپ کو کتاب اور حکمت سکھاتے ہیں،آپکی شان رسالت کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے وماارسلناک الا کاٖفۃ للناس بشیرا و نذیرا ہم نے نہ بھیجا آپکو مگر سارے جھانوں کے لئے بشیر و نذیر بنا کر،آپکی شان رحمت کے بارے میں ارشاد فرمایا وما ارسلناک الا رحمۃ للعالمین ہم نے آپکو سارے جھانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا،آپ اپنی بعثت کے بارے میں خود فرماتے ہیں بعثت لاتمم مکارم الاخلاق مجھے اس لئے مبعوث کیا گیا کہ میں مکارم اخلاق کو درجہٗ اتمام تک پہنچا دوں