بعض صحائف میں ہے رب کا فرمان ہے کہ میری زمین پر میرے گھر مسجدیں ہیں ۔ اور جو مسجدوں میں نماز ادا کرنے والے اور انہیں آباد رکھنے والے ہیں وہ میری زیارت کرنے والے ہیں ۔ تو بشارت ہوایسے شخص کو جو اپنے گھر سے پاک و صاف ہو کر میری زیارت کو آئے ۔ اور با جماعت نماز ادا کرے ۔ (نزہۃ المجالس )

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! نماز با جماعت کی وجہ سے گناہ تو معاف ہوتے ہی ہیں مگر کرم بالائے کرم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص نماز با جماعت ادا کرنے کے لئے مسجد جاتا ہے تو گویا وہ اللہ کی زیارت کو جاتا ہے ۔ کہاں ہم اور کہاں وہ خالق کائنات ۔ لیکن اس کا کرم تو دیکھئے کہ وہ اپنا مہمان بھی بنا رہاہے اور اپنی زیارت کا ثواب بھی عطا فرمارہا ہے ۔ اور ایک بار نہیں بلکہ دن میں پانچ بار ۔ کاش ہم اللہد کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے دن میں پانچ بار نماز با جماعت کی ادائیگی کے لئے کوشش کریں ۔ اللہد ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔