#صدرالافاضل_اور_ہندو_پنڈت

صدرالافاضل بدرالمماثل مفتی سید نعیم الدین مرادآبادی رحمہ اللّٰہ ویسے تو بہت سی جہتوں میں باکمال تھے مگر فنِّ مناظرہ میں بھی بڑے ہی باکمال تھے

آپ نے دیانند سرسوتی کی ستیارتھ پرکاش کے رد میں #احقاقِ_حق تحریر فرمائی

دیانند کے جوابات میں لکھی جانے والی جملہ کتب میں جو مجھے میسر آئیں ان سب میں مجھے غیرجانبدارنہ طور پر صدرالافاضل کا جواب بہت شاندار لگا

آپ ہندو پنڈتوں کا منہ ایسے بند کرتے کہ وہ اپنی عزت بچانے کی فکر میں خاموشی ہی میں عافیت جانتے

شعبہ علومِ اسلامی جامعہ کراچی کی محترمہ راحت جہاں صاحبہ اپنے مقالہ میں لکھتی ہیں

” آپ کے دورِ طالب علمی کا ایک واقعہ ہے کہ ایک آریہ نے دورانِ مناظرہ اعتراض کیا کہ منہ بولا بیٹا بھی متنبی بیٹا ہی ہوتا ہے اور تمہارے پیغمبر نے اپنے بیٹے زید کی بیوی سے نکاح کرلیا تھا یہ کیونکر جائز تھا؟ آپ نے ہرچند دلائل عقلیہ سے ثابت کیا کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا نہیں ہوتا، مگر وہ پنڈت نہ مانا، آپ نے فرمایا تم ابھی مان جاؤ گے۔ چنانچہ مجمع کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ پنڈت میرا بیٹا ہے اور چوں کہ یہ میرا بیٹا ہے لہذا اسی کے قول کے مطابق یہ میرا حقیقی بیٹا بن گیا اور حقیقی بیٹے کی بیوی باپ پر حرام ہوتی ہے اور اسکی ماں حلال ہوتی ہے تو پنڈت جی کی ماں مجھ پر حلال ہوگئی۔

پنڈت یہ جواب سن کر چِلّا اٹھا کہ تم مجھے گالی دیتے ہو؟ حضرت صدرالافاضل نے فرمایا اب تو ثابت ہوگیا کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا نہیں ہوا کرتا۔

(مولانا سید نعیم الدین مرادآبادی کی دینی، علمی اور سیاسی خدمات۔ تحقیق جائزہ ص: 18 )

جب مخالف ہٹ دھرم و جاہل ہو تب ایسے جوابات اکثر مناظروں میں دیئے جاتے ہیں

حضرت شیربیشہ اھلسنت امام المناظرین سیدی حشمت علی لکھنوی رحمہ اللّٰہ کا بھی ایک ایسا واقعہ کہیں پڑھا تھا مگر حوالہ یاد نہیں

ہندو پنڈت کو مسلمانوں کے ختنہ کرانے پر اعتراض تھا

کہتا تھا کہ مسلمان ایشور کی بنائی ہوئی چیز میں تغیر و تبدل کرتے ہیں

شیربیشہ اھلسنت نے اسے دلائل سے سمجھایا مگر وہ اپنی کہی بات پر مرغے کی ایک ٹانگ کی مثل رہا

شیربیشہ اھلسنت نے گرج کر کہا کہ پنڈت جی تم جب پیدا ہوئے تھے تب اپنی ماں کی ناف سے جڑے ہوئے تھے اور تم نے اپنی ماں کی ناف سے جدا ہوکر ایشور کی بناوٹ میں تبدیلی پیدا کی

اب جاؤ اور جا کر اپنی ماں کی ناف سے دوبارہ جڑ جاؤ

پھر پنڈت جی کی تمام چوں چراں بند ہوگئی

آج بھی بعض پنڈت نما جہال بکثرت پائے جاتے ہیں تو انہیں دلائل نقلیہ عقلیہ کے بجائے ایسے ہی جواب دینے چاہیئے تاکہ انہیں انکی اوقات کا بھی اندازہ ہو

اللّٰہ تعالی صدرالافاضل و شیربیشہ اھلسنت رحمھمااللّٰہ پر نور کی برسات فرمائے

#نظام_امیر